اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ایس ایل ٹرافی کی نقاب کشائی کب اور کہاں ہو گی ؟ فیصلہ ہو گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب 6 فروری کو دبئی میں ہو گی جس میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی اور پانچوں ٹیموں کے کپتان شریک ہوں گے۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 9 فروری سے ہو گا جس میں پانچ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کی ٹرافی 50 ہزار کرسٹلز کے استعمال سے تیار کی گئی ہے جسے سپرٹ ٹرافی کا نام دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب 6 فروری کو دبئی میں ہو گی جس میں نجم سیٹھی اور پانچوں ٹیموں کے کپتان شریک ہوں گے اور پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالات کا جواب بھی دیں گے۔ ٹیموں کے کپتان اور نجم سیٹھی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کریں گے جس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کی تیاری میں 50 ہزار کرسٹلز استعمال کئے گئے ہیں اور اس کے اوپری حصے پر ایک شوٹنگ سٹار بھی نمایاں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی کا ڈیزائن قوم کی حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے اور اسے 4 مہینوں کی مشقت کے بعد تیار کیا گیا ہے ۔ ٹرافی کے ڈیزائن میں کائنات کے پس منظر سے روشنی حاصل کرنے کیساتھ ساتھ مرکز میں ستاروں کی کہکشاں بھی ہے اور ایک ستارا سنہری چاند کی ایک جانب سے ابھرتا دکھائی دیتا ہے۔ ٹرافی کے ڈیزائن کی تیاری میں اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے کہ سپر لیگ پاکستان کی امیدوں اور جوش وجذبے کو یکجاکر کے دنیا بھر کے ممتاز کرکٹرز کو صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے جبکہ پاکستان میں بھی نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع میسر ہو رہا ہے۔