اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بجلی کی قیمت میں حیران کن کمی کردی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی قیمت میں حیران کن کمی کردی گئی، نیپرا کے مطابق قیمتوں میں 2 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی سے صارفین کو 17 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی، یہ کمی دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 17 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا نے تمام ڈسکوز کو فروری کے بلوں میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔