اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایل پی جی پالیسی پر عمل درآمد شروع ،گھریلو صارفین کے لئے فی سلنڈر 900روپے قیمت مقرر،ہائی کورٹ میں اوگرا کا بیان

لاہور (بزنس ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کو پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کمپنی کی طرف سے ایل پی جی کی نیلامی روکنے کے سنگل بنچ کے فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے موقع پر اوگرا کے وکیل نے عدالت میں نوٹیفکیشن پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اوگرا نے مشترکہ مفادات کونسل کی منظور کردہ ایل پی جی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جس کے تحت یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے گیس کی قیمت 76 ہزار 500 روپے فی میٹرک ٹن اور گھریلو صارفین کے لئے 900 روپے فی سلنڈر مقرر کی گئی ہے، مستقبل میں بھی ایل پی جی کی نیلامی کیلئے پالیسی پر عملدرامد کیا جائے گے، عدالت کو بتایا گیا کہ اوگرا نے ایل پی جی گیس کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں جن کے تحت گھریلو صارفین کے لئے سلنڈر کی قیمت900 روپے مقرر کی گئی ہے ،گولڈ گیس کے وکیل بیرسٹر سردار قاسم فاروق نے موقف اختیار کیا کہ پالیسی پر عملدرآمد سے صارفین کو سستی ایل پی جی ملے گی، ایل پی جی کی پالیسی سے ہٹ کر نیلامی سے خزانے کو 6 ارب کا نقصان ہوا ہے، سنگل بنچ کے قانون کے مطابق ہی مہنگی قیمت پر ایل پی جی کی نیلامی روکنے کا فیصلہ دیا تھا، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد اوگرا کو ہدایت کی کہ مستقبل میں نیلامی کے وقت ایل پی جی پالیسی 2015ءپر سختی سے عملدرآمد کیاجائے۔