اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بی بی سی اور جرمن اخبار کے بعد ایک اور ویب سائٹ نے دھماکہ کر ڈالا ، میاں نواز شریف اپنی کس بات کی وجہ سے آج کل پوری دنیا میں مشہور ہیں ؟ پورا تعارف پیش کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پچھلے دنوں ایک ایسی فہرست گردش کرتی رہی ہے جس میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو دنیا کا دوسرا بڑا بدعنوان حکمران و سیاستدان قرار دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی ویب سائٹ( دی میش نیوز ڈاٹ کام )نے دنیا بھر سے 10 ایسے حکمرانوں اور سیاستدانوں کی فہرست مرتب کی ہے جنہیں سب سے زیادہ کرپٹ اور بد عنوان کہا جاتا ہے ۔ اس فہرست میں سب سے پہلا نام روس کے صدر ولادی میر پوٹن کا ہے دوسرے نمبر پر پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف تیسرے نمبر پر سعودی عرب کے شاہ سلمان پھر آئس لینڈ کے سگمنڈور ڈیویو انکے بعد متحدہ عرب امارات کے خلیفہ بن زید النیہان کا نام آتا ہے۔اس فہرست میں چھٹے نمبر پر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ساتویں نمبر پر یوکرائن کے پیٹرو پورشینکو آٹھویں نمبر پر گنی کے ٹیوڈور نگما ، نویں نمبر پر شمالی کوریا کے کم جونگ جبکہ اس فہرست میں آخری نام بھارت کی سیاستدان جیا للیتا کا ہے ۔یہ فہرست مرتب کرنے والی ویب سائٹ نے اگرچہ اپنی رپورٹ کے سچ پر مبنی ہونے کے سلسلہ میں کوئی ثبوت یا دلائل پیش نہیں کیے لیکن اسکے باوجود حالات اور واقعات کے مطابق اور سوشل میڈیا صارفین کی آراء کی روشنی میں اس فہرست کو مکمل طور پر جھٹلایا بھی نہیں گیا ۔ یاد رہے کہ اسی ویب سائٹ (دی میش نیوز ڈاٹ کام) کی ایک اور رپورٹ کے مطابق پاکستان کے امیر ترین سیاستدانوں میں میاں نواز شریف پہلے جبکہ آصف زرداری دوسرے نمبر پر ہیں