اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مہنگائی کا جن پھربےقابو

اسلام آباد: ایک ہفتے میں تیرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اورگیارہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ چکن ، بڑا گوشت ، باسمتی چاول، گندم،ٹماٹر، پیاز اور کوکنگ آئل بھی مہنگا ہو گیا ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز، ٹماٹر،کیلا،لہسن اور گڑ کی قیمتوں کو بھی پرلگ گئے ۔اس دوران گیارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی جن میں چینی ،انڈے،آلو،دال چنا،ماش ،مونگ اور دال مسور شامل ہیں ۔ ایل پی جی سیلنڈر،پاؤڈر والا دودھ ،کھلا تیل اور سرخ مرچ بھی سستی ہوئی تاہم انتیس دیگر اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں جن میں آٹا ،ڈبل روٹی ، مٹن ،تازہ دودھ ، نمک ،چائے ، سگریٹس ، صابن، ماچس ، سپر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل شامل ہیں۔