اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دھماکے کے وقت کیا دیکھا، عینی شاہد کا بیان ، سن کر رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے

لاہور(نیوز الرٹ رپورٹ )لاہور میں دھماکے کے باعث 16افراد شہید ہو گئے ہیں ،عینی شاہد کا کہناہے کہ جب دھماکہ ہوا تو لاشیں ایک دم اوپر کی طرف گئیں اور پھر نیچے گریں جس کے باعث ہر طرف چیخ و پکار کا عالم تھا ۔تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کا کہناہے کہ کیپٹن مبین شہید مظاہرین سے احتجاج کیلئے موجود تھے کہ اتنی دیر میں دھماکہ ہو گیا اور ہر طرف چیخ و پکار شروع ہو گئی جبکہ دھماکے کے وقت موقع پر کئی ایمبولنس بھی موجود نہیں تھی ۔ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص چلتا ہواجیسے ہی نجی ٹی وی آج نیوز کی ڈی ایس این جی وین کے قریب آیا تو زور دار دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے وقت ہر طرف قیامت کے مناظر تھے،ہر جگہ دھواں ہی دھواں نظر آرہا تھاجبکہ آگ لگنے سے بہت سی گاڑیاں بھی بری طرح جل گئیں تھیں۔ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔