اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دھماکہ خود کش تھا،جائے وقوعہ کو کلیئر کردیا گیا ہے، صوبائی وزیر صحت کی مذمت

لاہور(نیوز الرٹ رپورٹ)وزیر صحت پنجاب عمران نذیر نے کہا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا،جائے حادثہ کو کلیئر کردیا گیا ہے،،50زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔وزیر صحت پنجاب عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے جائے حادثہ کو کلیئر کردیا گیا ہے،50زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا ہے،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے،شہری امن سے رہیں ،وزیر اعلیٰ خود اس کو مانیٹر کررہے ہیں،شہید ہونیوالے پولیس افسروں کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ گنگا رام میں زیادہ زخمی ہیں ان کو بقیہ ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے،یہ حملہ خودکش تھا،میں اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،یہ حملہ ہماری زندگیوں کو روکنے کیلئے ہے پی ایس ایل تو دور کی بات ہے،ہمیں پولیس افسران کی قربانیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔