اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے، یہ درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درا?مد نہیں کر رہی جس کی وجہ سے صوبے میں امن و امان کے مسائل میں کمی نہیں ہو رہی اور سانحہ چیئرنگ کراس جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات سے صرف آٹھ نکات پر عمل درآمد کیا، پنجاب حکومت نے بارہ نکات کو نظر انداز کردیا جو حکومتی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امن و عامہ کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے پنجاب بھر میں رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔