اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پانامہ لیکس کیس کی سماعت آج سے دوبارہ شروع ہو گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کیس کی سماعت آج سے دوبارہ شروع ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کیس کی سماعت آج سے دوبارہ شروع ہو گی ، جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ جوجسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس گلزار احمد ، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل ہے سماعت کرے گا،جسٹس عظمت سعیدکے اچانک علیل ہونے کے باعث کیس کی سماعت روک دی گئی تھی،اب وہ صحتیاب ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومتی وکیل شاہد حامد اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں جبکہ وزیراعظم کے بچوں حسن نواز،حسین نواز اور مریم نواز کے وکیل راجہ سلیمان اکرم اپنے دلائل دیں گے۔ پانامہ لیکس کیس میں وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 62 اے ایف کو ڈراو¿نا خواب قرار دے چکی ہے اور یہ فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی نااہلی سے پہلے عدالتی حکم ضروری ہوتا ہے۔ ڈیکلریشن اور نااہلی ایک ساتھ نہیں ہو سکتے اس لئے وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے پہلے عدالتی فیصلہ اس کے بعد نااہلی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو ٹھوس شواہد کے بغیر نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔