اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صدر مملکت نے اہم دستاویزحاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی

اسلام آباد(نیوز الرٹ رپورٹ) صدر مملکت ممنون حسین نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے بدھ کو اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس کا دورہ کیا، صدر عام شہری کی طرح ڈرائیورنگ لائسنس کے حصول کیلئے معمول کے تمام طریقہ کار سے گزرے۔صدر مملکت نے اپناٹوکن نمبر0441 خود حاصل کیا اور متعلقہ سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیت، دیانتداری اور عوام دوستانہ خدمت کی تعریف کی۔ صدر نے اس بات کو سراہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے درخواست گزاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے طبی معائنہ ، فوٹو گرافر اور معمول کی فیس کی وصولی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر طرح عام لوگوں کی سہولت کا عزم کررکھا ہے۔اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین عوام میں گھل میں گئے اور خیریت دریافت کی۔اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس آمد پر آئی جی اسلام آباد ، ایس ایس پی ٹریفک نے صدر مملکت کا خیر مقدم کیا اور اپنے دفتری امور کے متعلق آگاہ کیا۔ صدرمملکت ممنون حسین نے اس سے قبل کراچی سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھالیکن اب انہوں نے اسلام آباد سے لائسنس کی تجدید کرائی ہے۔ اس سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس نے قانون کے مطابق این او سی جاری کیا۔
driving-license-569x480
Mamnoon Hussain in Traffic office