اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عوام نے بہت مزے کر لئے، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روز کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ دونوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔حکومت نے رواں ماہ دوسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔Petrol-prices اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری بھیجی تھی تاہم پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک ایک روپے اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ 15 روز کیلئے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت 3 ارب روپے کی سبسڈی دے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافی کی سمری بھیجی تھی، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 2، 2، لائٹ ڈیزل پر ساڑھے 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 16 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔حکومت یکم فروری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے