اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دہشت گرد ملک میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں:ممنون حسین

دہشت گرد ملک میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں لیکن ریاستی ادارے اور عوام ان کے ناپاک عزائم کو مل کر ناکام بنائیں گے۔
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین کا سندھ مدرستہ الاسلام کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاستی ادارے اور عوام دہشت گردوں کی سازشوں کو خوب سمجھتے ہیں۔ مل کر ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ دہشت گردوں نے پہلے اختلافات پھیلا کر ترقی اور امن کی راہ میں حائل ہونے کی کوشش کی۔ ناکام ہوئے تو دہشت گردی کا سہارا لیا۔ ہر بار کی طرح منہ کی کھائیں گے۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ماضی میں ترجیحات درست نہ تھیں۔ ملکی اداروں کو غیر ضروری بھرتیاں کر کے نقصان پہنچایا گیا۔ حالیہ دور میں تعلیم کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ تعلیمی نصاب میں تبدیلی کو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر پاکستان نے نمایاں کارگردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں میڈلز بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔