اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دہشت گردی کی وجہ سے بند ” طورخم بارڈر”سے گزرنے کی اجازت کس کو دی گئی؟

لنڈی کوتل (شاہدشنواری سے)خیبر ایجنسی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر طورخم بارڈر دوسرے روز بھی بند رہا ،جبکہ جذبہ خیر سگالی کے تحت صرف افغانستان جانے والی میتیوں کو لےجانے کی اجازت دی گئی،جبکہ باقی آمدورفت کے لئے مکمل بارڈر سیل کر دیا گیا تھا طورخم بارڈر کی بند ش کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں کی لائن لگ گئی تھی جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر صرف افغانستان کو جنازے لے جانے کی اجازت دی گئی ہیں باقی آمدورفت کے لئے اجازت نہیں ہے۔ جبکہ دوسری طرف طورخم بارڈر پر سیکورٹی فورسز نے اضافی نفری تعینات کر دی گئی اور کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمنٹنے کے لئے ایف سی اور خاصہ دار فورس کامشترکہ گشت بھی کیا جا رہا ہے
torkham pic fresh