اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رنبیر کپور 90 کی دہائی کے سنجے دت بن گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے سنجے دت کا 90 کی دہائی کا لمبے بالوں والا انداز اپنایا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رنبیر کپور فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کڑی محنت کررہے ہیں جب کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کو مزید بہتر کرنے کے لیے سنجے دت کے ساتھ بھی وقت گزارا ہے۔
فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونے کے بعد پہلی بار رنبیر کپور کی دوران شوٹنگ تصویر منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر نے سنجے دت کا 90 کی دہائی کا لمبے بالوں والا وہ انداز اپنایا ہوا ہے جس پر سنجے دت کے مداح ان کے دیوانے تھے جب کہ رنبیر نے لباس بھی ایسا ہی زیب تن کر رکھا ہے جو سنجے دت عام طور پر فلموں میں زیب تن کیا کرتے تھے۔ فلم میں رنبیر کے ساتھ سونم کپور جلوہ گر ہوں گی جب کہ منیشا کوائرالا سنجے دت کی ماں کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی اس کے علاوہ عامر خان کی شہرہ آفاق فلم ’’پی کے‘‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی انوشکا شرما بھی فلم میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گی۔ ranbir-3-1487691842 دوسری جانب سنجے دت کے مداح نے رنبیر کے اس روپ سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر سنجو بابا کی 90 کی دہائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور نے بہت محنت کی ہے اور اب اس فلم سے ہماری توقعات بہت زیادہ ہوگئی ہیں لہٰذا ہمیں نیچا مت دکھانا۔

واضح رہے کہ ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ سے بالی ووڈ میں ہدایت کاری کا سفر شروع کرنے والے راج کمار ہیرانی نے اپنے دوست سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں عامر خان کو سنجے کے والد لیجنڈ اداکارسنیل دت کا کردارادا کرنے کی آفر کی تھی جس سے انہوں نے معذرت کرلی تھی۔