اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اور جی ایچ کیو نے کہاہے کہ ہمیں فری ٹکٹیں نہیں چاہیں ،خرید کر آئیں گے : نجم سیٹھی

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہاہے کہ وزیراعظم اور چیف منسٹر نے کہاہے کہ ہمیں کوئی فری ٹکٹ کی ضرورت نہیں۔ہمار ے جن مہمانوں اورمنسٹرز نے آنا ہے ان کی ٹکٹیں خریدیں گے۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور چیف منسٹر نے کہا کہ ہمیں فری ٹکٹوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ہمارے جن مہمانوں اور منسٹرز نے آنا ہے ان کیلئے اتنی ٹکٹس چاہیئں آپ ہمیں پیسے بتائیں ہم خریدیں گے۔ جبکہ جی ایچ کیو کی جانب سے بھی یہی کہا گیا ہے کہ ہم ٹکٹیں خرید کر ہی میچ دیکھیں گےفری ٹکٹوں کی ضرورت نہیں۔نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔فائنل میں متبادل کھلاڑیوں کیلئے پچاس کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر رکھی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فائنل میچ کیلئے 8 سیکیورٹی ماہرین آرہے ہیں جو کہ فائنل میں ماحول دیکھیں گے اور اپنی رپورٹ آگے دیں گے۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عام ٹکٹ 500 روپے ہو گی جبکہ وی آئی پی ٹکٹس 4 ہزار،8 ہزار اور 12 ہزار روپے کی ہوگی جبکہ اس کی فروخت کل سے شروع کر دی جائے گی۔