اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چالیس ہزار روپے والا پرائز بانڈز پر انعام کے علاوہ 6 ماہ بعد منافع بھی ملے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عوام کیلئے ایسے پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جو قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے علاوہ ہر 6 ماہ بعد منافع بھی دیں گے۔ نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیشنل سیونگ سکیم کا ادارہ 40 ہزار کے ایسے بانڈز متعارف کرا رہا ہے جنہیں قرعہ انداز میں شامل تو کیا ہی جائے گی لیکن ان کے مالکان کو ہر 6 ماہ بعد منافع بھی ملے گا۔ ان بانڈز کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ یہ خریدنے والے فرد کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گے جس سے باآسانی معلوم کیا جا سکے گا کہ بانڈز کا خریدار ٹیکس دہندہ ہے یا نادہندہ ہے۔ نیشنل سیونگ سکیم کے ذریعے لائے جانے والے ان بانڈ کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو منظوری کے لئے پیش کی جائے گی اور کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی انہیں متعارف کرایا جائے گا۔