اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی سی بی کو لاہور میں بھی بکیز سے خطرہ،کھلاڑیوں کے فون کالز ٹیپ کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاہو رمیں بھی بکیز کے خطرات ستانے لگے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کے موبائل فون کالز ٹیپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی طرف سے کھلاڑیوں کے لئے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص سے بات کرنے کی اجاز ت نہیں ہوگی اگر ایسا کیا گیا تو کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو مخصوص نمبر فراہم کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ دبئی میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کی بناءپر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی پہلے ہی معطل کرچکا ہے۔فکسنگ سے متعلق کرکٹ پنڈتوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کوئی بھی کرکٹر جوئے اور سٹے بازی میں ملوث پایا گیا پاکستانی کرکٹ کیلئے تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔