اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ACEمنی ٹرانسفر سے بھیجی گئی رقوم الائیڈ بینک سے وصول کرنے والوں کیلئے قرعہ اندازی، جیتنے والے خوش نصیب محمد خالد کو پشاور میں موٹر سائیکل پہنچا دی گئی

پشاور(خالد خان سے) آفتاب کرنسی سے بھیجی گئی رقوم الائیڈ بینک سے وصول کرنے والوں کیلئے انعامی قرعہ اندازی ، جنوری کے مہینےکے دوسرے ونر کو انعامی موٹر سائیکل پہنچا دی گئی۔ آفتاب کرنسی ACE منی ٹرانسفر کےمینجر کارپوریٹ آپریشنز اینڈ سیلز مرزا جواد منیر نے الائیڈ بینک حیات آباد پشاور کےبرانچ مینجرمسٹر وقار کے ہمراہ حیات آباد پشاور کے رہائشی محمد خالد کو موٹر سائیکل کا گفٹ دے دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرائز ونرمحمد خالد نے کہا کہ باہر سے پہلے بھی پیسے آتے ہیں لیکن اس بار تو کمال ہی ہو گیا۔ وہ رقم کے ساتھ انعامی طور پر موٹر سائیکل ملنے پر بہت خوش ہیں اور ACEمنی ٹرانسفر کی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔ آفتاب کرنسی نے بیرون ملک سے آئے پیسے وصول کرنے کو انتہائی آسان بنا دیا ہے ۔واضح رہے کہ ACEمنی ٹرانسفر نے الائیڈ بینک کے ذریعے رقوم وصول کرنے والے اپنے کسٹمرز کیلئے ہر مہینے دو موٹر سائیکلز کی قرعہ اندازی کا اعلان کیا تھا ۔ تین مہینے تک جاری رہنے والی اس سکیم کی پہلی قرعہ اندازی میں قرعہ میرپور کی آسیہ وسیم اور پشاور کے محمد خالد کے نام نکلا ہے ۔ اس کے علاوہ مسٹر جواد منیر نے آفتاب کرنسی کی طرف سے میجنر الائیڈ بینک مسٹر وقار کو بھی خصوصی تحائف پیش کئے
jawad munir