اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میاں نواز شریف اور ان کے حواریوں کا عوامی حقوق سلب کرنے کا ٹائی ٹے نک ڈوبنے والا ہے

حافظ آباد (مجاہد مالک زیدی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چودھری شعیب حیات تارڑ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کے حواریوں کی کرپشن، سینہ زوری اور عوامی حقوق سلب کرنے کا ٹائی ٹے نک ڈوبنے والا ہے۔ پانامہ پیپرز نے نواز شریف خاندان کے عوام دوستی اور حب الوطنی کا پردہ چاک کر دیا ہے اب وہ دن دور نہیں جب عوامی نفرت کا سیلاب انہیں بہا کر لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک سے کرپشن کے خاتمہ اور عدل وانصاف کی بالا دستی کی جنگ لڑرہی ہے ملکی تعمیروترقی اور کرپشن فری پاکستان کا ایجنڈا صرف عمران خان کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری نے محنت کش طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ زراعت کا شعبہ بھی دن بدن انحطاط اور تنزلی کا شکار ہے مگر حکمران صرف اپنے ذاتی مفادات کیلئے عوامی حقوق غصب کررہے ہیں۔