اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یمن ،امریکی ڈرون حملوں میں القاعدہ کے 7 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

صنعاء(ویب ڈیسک)یمن میں امریکی ڈرون حملوں میںالقاعدہ کے 7 مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق یمن میں امریکی ڈرون حملوں میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 7 مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ان میں سے ایک حملہ جنوبی یمن میں صوبہ شبوہ میں ایک عمارت پر کیا گیا، جس میں چار افراد مارے گئے۔ دوسرا حملہ البیضا نامی صوبے میں جبکہ تیسرا ڈرون حملہ اسی صوبے کے الصومہ نامی ضلعے میں کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ شبوہ میں ہی القاعدہ سے تعلق رکھنے کے شبے پر امریکی شہری اور مسلم مبلغ انور العولقی کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔ 2011 میں العولقی کی ہلاکت کا سبب بننے والا ڈرون حملہ امریکا کی جانب سے ہی کیا گیا تھا۔