اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آپریشن ردالفساد کے ذریعہ تمام فسادیوں کو ختم کیا جائے گا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مردم شماری کو اہم قومی معاملہ قرار دیتے ہوئے اس کی تکمیل کیلئے بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے، کہتے ہیں جنگی تجربات کے نتیجے میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں، تمام فسادیوں کو ختم کیا جائے گا۔
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل قمر جاوید باجوہ نے مظفر گڑھ میں افواج کی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اندرونی سکیورٹی کے لئے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج حالیہ کئی برسوں کے جنگی تجربات کے نتیجے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعہ تمام فسادیوں کو ختم اور ملکی حالات معمول پر لائے جائیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر مردم شماری کیلئے جوانوں کی تربیت اور تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ خانہ و مردم شماری اہم قومی معاملہ ہے، تکمیل کیلئے پاک فوج بھرپور مدد کرے گی۔