اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کراچی: عزیز آباد میں مکان سے متحدہ لندن کے شرپسندوں کا اسلحہ برآمد

کراچی میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں کے اسلحے کی ایک اور بڑی کھیپ پکڑ لی، خودکار ہتھیار، بلٹ پروف جیکٹس اور 10 ہزار سے زائد گولیاں خورشید میموریل ہال کے نزدیک ایک مکان میں چھپائی گئی تھیں۔
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان رینجرز کے مطابق، اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں نے محمد عامر نامی شخص کے مکان میں چھپایا تھا۔ اسلحہ چھپانے کے لئے مکان کے سٹور روم میں عارضی دیوار بھی بنائی گئی تھی۔
رینجرز نے انٹیلیجنس معلومات پر کارروائی کی تو اس دیوار کے پیچھے سے 20 ایس ایم جیز، 2 ایل ایم جیز اور ایک تھری جی برآمد کی گئی۔ مزید تلاشی پر ایک سیون ایم ایم، 3 سنائیپر رائیفلز، 10 بلٹ پروف جیکٹس، ایک بائی نیٹ، ایک 22 بور پستول، مختلف ہتھیاروں کی گولیوں کے 38 میگزین اور 10 ہزار گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ کراچی میں دہشتگردی کے لئے چھپایا گیا تھا۔