اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عبدالستار ایدھی کی سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان منٹ نے بابائے انسانیت مرحوم عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر پچاس روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا، سکے میں 70 فیصد کاپر اور 30 فیصد نکل ہے اور اس کا قطر 30 ملی میٹر ہے جب کہ سکے پر عبدالستار ایدھی کی تصویر کندہ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ 28 فروری کو تھی اور اس موقع پر انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے بھی بابائے انسانیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔