اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے بھتیجے کی تشدد زدہ لاش برآمد

حساس ادارے کے افسر عمر مبین کو 2 سال قبل گارڈن ٹاؤن سےاغوا کیا گیا تھا
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مغوی بھتیجے اور حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر مبین جیلانی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت عمر مبین جیلانی کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق عمر مبین جیلانی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر لاش پھینک دی گئی، لاش پر کالعدم تنظیم داعش کے نام بھی پٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ عمر مبین جیلانی سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے اور حساس ادارے کے اہلکار تھے، انہیں 16 جون 2014 کو گارڈن ٹاون کے علاقے سے 6 نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔