اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ڈان لیکس معاملہ ،مریم نواز اورپرویزرشید کی فوج سے معافی مانگنے پر کیا جواب ملا؟اندرکی خبرسامنےآگئی

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) سینئرصحافی محسن بیگ نے کہاہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنےپاک فوج سے معافی مانگ لی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے محسن بیگ نے کہاکہ ڈان لیکس کی رپورٹ ایک ہفتے یا دس دن تک آ جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈان لیکس کی رپورٹ ابھی تک وزیرداخلہ یاکسی بھی حکومتی نمائندے کونہیں ملی ہے۔محسن بیگ نے کہاکہ مریم نوازکے علاوہ سابق وزیراطلاعات پرویزرشید نے بھی اس معاملے میں پاک فوج سے معافی مانگی ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکاکہ آیاپاک فوج نے ان کی معافی قبول کرلی ہے یانہیں؟سینئر تجزیہ کار محسن جمیل بیگ نے انکشاف کیا ہےکہ نیوز لیکس سکینڈل کے دو مرکزی کرداروں پرویز رشید اور مریم صفدر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی ہے جس پرفی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ محسن جمیل بیگ کا کہنا تھا کہ اہم حکومتی شخصیات کے درمیان کی گفتگو کو لیک بنا کر ملک کے اہم اخبار میں شائع کروانااور عسکری اداروں کے خلاف اس کو استعمال کرنا غلط ہے۔ہندوستان کافی عرصہ سے تاک میں تھا کہ پاک فوج اور حکومت کے درمیان کسی تنازعہ کو ہوا دے اور اس سے فائدہ اٹھائے ۔سینئر تجزیہ کار نے بتایا کہ ابھی تک چوہدری نثار سمیت کسی حکومتی شخصیت تک نیوز لیکس سکینڈل کی رپورٹ نہیں پہنچی اس میں ایک ہفتہ یا دس دن لگ سکتے ہیں۔