اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حافظ آباد۔ گرانفروشی کرنیوالوں سے کسی طوررعایت نہیں برتی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر

حافظ آباد (مجا ہد مالک زیدی) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ بنیادی اشیائے خوردونوش کے مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو اپنے علاقوں میں موئثر کاروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مکمل فری ہینڈ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔دریں اثنا ڈی سی کی ہدایت پر ماہ فروری میں206گراں فروشوں کو 127750نقد جرمانہ کیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر /پرائس مجسٹریٹ میڈم مرضیہ حسنین چنگیزی نے گراں فروشوں کو 18500،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ نے 16افراد کو 12750،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نوشین سرور نے 46گراں فروشوں کو 35500،تحصیلدار حافظ آباد محمد آصف جاوید نے 14گراں فروشوں کو 7500،تحصیلدار پنڈی بھٹیاں حق نواز رانجھا نے 26گراں فروشوںکو 10,000،نائب تحصیلداران شبیر احمد نے 20افراد کو 10,000،زاہد علی شاہ نے 11افراد کو 5500،غلام رسول نے 24افراد کو 12000،شہباز احمد نے 15افراد کو 7500،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد سلیم نے 2افراد کو 1500،ڈپٹی ڈائریکٹران لائیو سٹاک پنڈی بھٹیاں ،حافظ آبا محمد ثقلین اور امجد عطا بھٹی نے بالترتیب 12 اور16گراں فروشوں کو 2000اور 5000نقد جرمانہ کیا۔