اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امتحانات میں دھاندلی اور گڑ بڑ کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ محمدعلی رندھاوا

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ میٹرک کے تمام امتحانی مراکز پر امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں امتحانی عملہ کو واضح ہدایات دی گئی ہیںکہ شفاف امتحانی عمل میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ میں شفافیت کا فروغ حکومت پنجاب کی تمام پالیسیوں کا مرکز و محور ہے اور امتحانات میں دھاندلی اور گڑ بڑ کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ صحت بھی حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیحات میں سے ہے اور بڑے ہسپتالوں کے ساتھ دیہی مراکز صحت کو بھی تمام ممکنہ طبہ سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اہم اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کو بھی گھر کی دہلیز پر ہی علاج معالجہ کی سہولیات کی دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول کالیکے منڈی کے امتحانی مراکز اور دیہی مرکز صحت کالیکے منڈی کے اچانک میں معائینہ کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملہ سے کہا کہ وہ محنتی طلباء و طالبات کو انکی محنت کا حق دیتے ہوئے شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنائیں تاکہ طلباء کو انکی محنت کے مطابق نمبر مل سکیں اور بوٹٰ مافیا کی بھر پور حوصلہ شکنی ہو۔انہوں نے دونوں امتحانی مراکز کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسے برقرار رکھنے کی بھی اچانک کے دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب طبی سہولیات کے جائزہ کے بعد اس کو مذید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے مرکز صحت کے عملہ سے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا فرض کوکوش اخلاقی سے ادا کیا جائے اور مرکز صحت پر آنے والے ہر مریض کو پوری توجہ اور خلوس کے ساتھ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔