اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز اساتذہ کو گذشتہ 7ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد ضلع میں نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز اساتذہ کو گذشتہ 7ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں جس کیوجہ سے مذکورہ اساتذہ پریشان ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قریبا سات ماہ قبل محکمہ تعلیم حافظ آباد میں اعلی تعلیمی قابلیت کے حامل مردوخواتین اساتذہ کو میرٹ پر بطور ایجوکیٹرز بھرتی کیا گیا جو ماہ اگست 2016سے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں میں باقاعدگی سے ڈیوٹی دے رہے ہیں لیکن مذکورہ اساتذہ ابھی تک اپنی تنخواہوں سے محروم چلے آرہے ہیں۔ متاثرہ ایجوکیٹرز اساتذہ نے متحدہ محاذ اساتذہ کے چیئرمین چودھری ریاض احمد تارڑ کی قیادت میں تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوکر رہ گئے ہیں لیکن انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی جارہی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور خادم پنجاب سے مطالبہ کیا کہ نئے بھرتی ہونے والے تمام ایجوکیٹرز اساتذہ کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی کرکے انکی مالی پریشانیوں کا اذالہ کیا جائے۔ تاکہ وہ دلجمعی سے تعلیم و تعلم کا فریضہ سرانجام دے سکیں۔