اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سرکاری ادارے عوام کی خدمت اور انکے روزمرہ مسائل کو حل کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

حافظ آباد (مجاہد مالک زیدی)ڈپٹی کمشنرحافظ آباد محمد علی رندھاوا نے کہاہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی شفاف بولی کو یقینی بناکر ان میں خاطرخواہ کمی لائی جاسکتی ہے جس کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کا بنیادی فرض بھی یہی ہے کہ وہ پھلوں ،سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردنی کے ملی بھگت سے بڑھائے گئے نرخوں کوکھلی اور شفاف بولی کے زریعے کم کرے اور عوام کومہنگائی سے ریلیف کی فراہمی کو ممکن بنائے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کریں گے اور اس سلسلہ میں مربوط حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ادارے عوام کی خدمت اور انکے روزمرہ مسائل کو حل کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کوتائی پر متعلقہ افسر اور اس کا عملہ کی سخت باز پرس کی جائیگی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اللہ دتہ وڑائچ اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ایگر یکلچر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ پھلوں ،سبزیوں کی بولی کو ہر ممکن حد تک شفاف بنائیں گے ۔انہوں نے اے ڈی سی آر کو ہدایت کی کہ ہفتہ وار ڈیوٹی روسٹر جاری کریں جس کے تحت انتظامی افسران بھی منڈیوں کی اچانک چیکنگ کرنے کے پابند ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ تمام تر حکومتی اقدامات اور وسائل عام آدمی کی بہتری اور اس کو ریلیف کی فراہمی کے لئے استعمال ہونا چاہیں انہوں نے کمیٹی کے اراکین کی جانب سے جعلی اور غیر معیاری بیجوں کی فروخت اور ان کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار کو پہچنے والے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملہ لی تفصیلی رپورٹ تیار کر تے ہوئے متعلقہ ڈیلروں سے انکوائری کریں اور ممکنہ حد تک نقصان کا ازالہ کروائیں ۔انہوں نے اس معاملہ کو وفاقی اور صوبائی سطح پر بھی اٹھانے کے سلسلہ میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری بیج ،کھاد اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا ۔اجلاس میں موجود پاسکو کے نمائندہ افسر نے بتایا کہ امسال گندم کی خریداری کے سلسلہ میں پاسکو انتظامات کو حتمی شکل دے رہاہے اور ضلع میں گندم کی حکومتی نرخوں پر خریداری کے لئے 19مراکز بنائے جارہے ہیں جن میں سے 10تحصیل حافظ آباد جبکہ 9مراکز خریداری تحصیل پنڈی بھٹیاں میں ہیں ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کی معاونت اور نگرانی میں شفاف طریقہ کار کے مطابق بذریعہ قرعہ اندازی بار دانہ جاری کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود محکمہ انہار کے سب ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ مون سون سے قبل ضلع کی تمام راجباہوں کی صفائی اور پانی کے بہائو میں رکاوٹ بننے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے محکمہ انہار کی جانب سے مختلف راجباہوں کی صفائی کے دعوی کی تصدیق کے لئے بذریعہ انسپکشن ٹیم تفصیلی معائینہ رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صرف کاغذی کاروائی پر کسی صورت یقین نہیں کیا جائیگا ۔