اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد علی رندھاوانے ایک حافظ قرآن دو طالب علموں اور سول ڈیفنس کے تین اہلکاروں میں کیش ایوارڈ دئیے۔

حافظ آباد (مجاہد مالک زیدی) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد علی رندھاوانے ایک حافظ قرآن دو طالب علموں اور سول ڈیفنس کے تین اہلکاروں کو انکی بہترین کارکردگی پر خصوصی کیش ایوارڈ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محنتی ،فرض شناس اور ممتاز کارکردگی کے حامل ملازمین کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائیگی تاکہ وہ اور زیادہ دل جمعی اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور دوسرے اہلکار بھی انکی تقلید کرتے ہوئے خود کو انعام کا حق دار بنا سکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2مدینہ کالونی کے دو طالب علم بھائیوں حافظ محمد ارشد کو تلاوت ،علی زین آصف کو نعت خوانی ،علی حسنین آصف کو ملی نغمہ جبکہ سول ڈیفنس کے تین اہل کاروں مجتبی شیرازی ،ہارون صالح اور زولفقار علی کو انعام دیتے ہوئے انکی کار کردگی کی تعریف کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اللہ دتہ وڑائچ اور سول ڈیفنس آفیسر عرفان علی جبکہ ہائی سکول کے ہیڈ ٹیچر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔