اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لبرل ویلفیئر فائونڈیشن کے مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد

شجاع آباد(ملک جاوید وینس) لبرل ویلفیئر فاونڈیشن کے مرکزی دفتر لاڑ میں مختلف شعبوں کے نئے ڈرایکٹر بنانے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی NA178 کے ایم این اے جمشید دستی چیئرمین عوامی راج پارٹی،NA152کے سابقہ امیدوار سرائیکی صوبہ مومنٹ کے مرکزی نائب صدر ملک اللہ نواز وینس،انجئینر محمد خان مروت جوائنٹ سیکرٹری پاکستانی عوامی راج پارٹی،ملک ریاض آرائیںتحصیل سیکرٹری سرائیکی صوبہ مومنٹ،ساجد بھٹی،بشیراحمد مرزا تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ وسیب کے لوگوں کو ایک ایک پل بیدار رہنے اور قومی امور میںبڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے جمشید دستی نے اپنے بیان میں کہا کہ پورے پنجاب پر ایک سو پچاس ارب جبکہ کہ تخت لاہور پر چھے سو ارب روپے خرچ ہورہے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے لبرل ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر چوہدری یٰسین،کلیم اللہ،ملک اسماعیل،راؤشکیل ،شیخ اقبال سرور نے بھی تقریب سے خطاب کیااس موقع پر قاری حسنین،ڈاکٹر محمد سرور،رانا محمد علی،ملک ممتاز کھوکھر،محمد فیصل ودیگرمعززین لوگ کثیر تعداد میں شریک تھے۔