اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پولیس کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی کے گھر پر چھاپہ، 12لاکھ روپے کی منشیات برآمد

بہاول نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی کے گھر پر چھاپہ مارکر 12لاکھ روپے کی منشیات بر آمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بہاول نگر میں پولیس نے اسلامیہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گھر کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرلی جس کی مالیت 12 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے جبکہ موقع سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس احسان بدر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تحقیقات کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا۔