اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھار تی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،60سالہ بزرگ اور ایک لڑکی زخمی:آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چفر گاوں کی ایک لڑکی اور60 سال کا بزرگ زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج چری کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے،فائرنگ کے باعث دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال عباس پور منتقل کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب بھی دیاگیا۔