اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اگر آپ زندگی میں سکون چاہتے ہیں تویہ کام ابھی چھوڑ دیں

لندن(ہیلتھ ڈیسک) اگر آپ ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں تو یقیناًجانتے ہوں گے کہ اس کی وجہ سے روزانہ کتنے مسائل پیدا ہوتے ہوں گے۔ماہرین صحت کے نزدیک ذہنی تناؤ کی وجہ سے انسان کئی طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔اسے کم کرنے کے لئے ادویات کااستعمال کرنے کی بجائے ذیل میں بتائے ہوئے چند طریقوں پر عمل کرنا چاہیے۔
کافی سے اجتناب
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کافی پینے سے آپ کو سکون ملے گا تو آپ بالکل غلط سوچ رہے ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے ایڈرینل گلینڈز متاثر ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے وقتی طور پر آپ کو سکون ملتا ہے لیکن جب آپ کافی کا استعمال نہیں کرتے تو ذہنی تناؤ بڑھنے لگتا ہے لہذا کوشش کریں کہ کافی کی جگہ چائے کے استعمال کو فوقیت دی جائے۔
نیند
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اچھی نیند کی وجہ سے آپ کا ذہنی تناؤ کم ہوگا لیکن یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ سونے کے اوقات سب سے اہم ہوتے ہیں۔رات کی نیند کا متبادل سارے دن کی نیند نہیں ہوسکتی،اگر آپ رات کو جاگنے والی نوکری کرتے ہیں تو ایسی جاب کو فوری طور پر خیرباد کہہ دیں۔تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ رات کی نیند کا متبادل کوئی چیز نہیں اور ضروری ہے کہ رات کے وقت کم از کم آٹھ گھنٹے سویا جائے کہ اس طرح ذہن کو پرسکون رہنے میں مدد ملتی ہے۔اگر آپ چھ گھنٹے کی نیند لیتے ہیں تو اپنی اس عادت کو تبدیل کریں اور کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند لیں۔
غذائیں
ذہنی تناؤ میں غذائیں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں،اگر آپ ایسا کھانا کھاتے ہیں جس میں چکنائی بہت زیادہ ہوتو اس میں قباحت نہیں لیکن ضروری ہے کہ ساتھ ورزش بھی کی جائے۔اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو آپ کو چاہیے کہ اپنے کھانے کی کوالٹی میں تبدیلی کریں۔آپ کے لئے ضروری ہے کہ سبزیوں کے استعمال میں اضافہ کردیں ،اگر سبزی نہیں کھاسکتے تو اس میں تھوڑا سا گوشت شامل کرلیں۔سبزیوں میں وہ غذائیت موجود ہوتی ہے جو کہ جسم کو بہت زیادہ پرسکون رکھتی ہیں اس لئے ضرور ی ہے کہ سبزیوں کا استعمال کیا جائے۔آپ کو چاہیے کہ ساتھ ہی اخروٹ، بادام، مونگ پھلی کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنالیں۔
سگریٹ نوشی
اگر آپ سگریٹ نوشی اور الکوحل کا استعمال کرتے ہیں تو ان دونوں چیزوں سے توبہ کرلیں کیونکہ ان کی وجہ سے جسم میں ایسے مادے پیدا ہوتے ہیں جس سے نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے لہذا ان چیزوں کو خیرباد کہہ دیں۔