اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت عوام کو علاج معالجہ کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے پوری طرح سنجیدہ اور کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کررہی ہے۔ سائرہ افضل

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز محترمہ سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کیلئے مختص حکومتی ثمرات اپنے اہداف تک پہنچانے میں سستی یا غفلت کا مظاہرہ کسی طور پرداشت نہیں کیا جائے۔ اس ضمن میں حکومتی اداروں کے تمام چھوٹے بڑے پرُزوں کو اپنا کردار ایمانداری کے ساتھ ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز بنیادی ہیلتھ یونٹ رامکے چٹھہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حامد رفیق اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے بی ایچ یو میں موجود طبی سہولتوں، ادویات اور ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کو علاج معالجہ کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے پوری طرح سنجیدہ اور کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کررہی ہے بعدازاں انہوں نے یونین کونسل سوئیانوالہ اور علائوالدین کے مختلف دیہات میں سوئی گیس فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حافظ آباد کے دور دراز کے پسماندہ دیہات بھی بہت جلد گیس کی نعمت سے مستفید ہو سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی مفادات اور فلاح وبہبود پر ن لیگ کی حکومت پوری توجہ دے رہی ہے اور رواں سال ہی میں تمام انتخابی وعدے پورے کر دئیے جائیں گے۔