اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اپنی چھہ ماہ کی تعیناتی کے دوران دیانتداری، خلوص نیت اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر خدمات سرانجام دیں۔ محمدعلی رندھاوا

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد علی رندھاوا نے کہاہے کہ اپنی چھ ماہ کی تعیناتی کے دوران انہوں نے دیانت داری ،خلوص نیت اور عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر لوگوں کے روز مرہ مسائل کے حل ،محکموں کی کارکردگی میں اضافہ اور سماجی شعبوں بالخصوص صحت اور تعلیم میں عوام دوست اقدامات کے زریعے اپنے فرائض کی ہر ممکن ادائیگی کی پوری کوشش کی ہے اور وہ ان عوامی اقدامات کی پذیرائی پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین ،سیاسی زعماء ،میڈیا کے نمائیدگان ،اور عوام کے بے حد شکر گزار ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلہ میں اُنہوں نے خود کو ہمیشہ خداکے ساتھ عوام کے سامنے بھی جوابدہ سمجھا اور اسی احساس کے ساتھ تمام آدمی کو بغیر کسی سفارش ریلیف کی دستیابی کو ہمیشہ مقدم جانا ۔اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار بطور ڈپٹی کمشنر گجرات تبدیلی کے بعد اپنے دفترمیں الوداعی ملاقات کے وقت کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میڈ م مرضیہ حسنین چنگیزی ،اے سی عمر فاروق وڑائچ ،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرولید ارشاد ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹراعظم گل ،ڈسٹرکٹ ناظر ظفراللہ انجم ،پی ایس او ملک عبدالقدوس اور دیگر سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے دوران تعیناتی مثالی تعاون اور اہم حکومتی ترجیحات پر برق رفتاری سے عمل درآمد کروانے پر تمام افسران اور اہل کاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نظر آنے والی واضح بہتری ایک ٹیم ورک کا ہی نتیجہ ہے اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ اس کو برقرار رکھا جائے گا قائم مقام ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ وڑائچ نے نئی تعیناتی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم انکی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہیں ۔