اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی صدر نے ڈرون حملوں کا اختیار پینٹا گون سے لیکر سی آئی اے کو دیدیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرون حملے کرنے کا اختیار سی آئی اے کو دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ کی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے اب ڈرون حملے کرنے کا اختیار سی آئی اے کے سپرد کردیا ہے جبکہ اس سے قبل اوبامہ کے دور میں ڈرون حملے کرنے کا اختیار پینٹا گون کے پاس تھا۔امریکی اخبار کے مطابق سابق صدر اوبامہ نے سی آئی اے کے اختیارات کو محدود کیا تھا جبکہ ٹرمپ نے ڈرون حملے کرنے اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا خفیہ اختیار سی آئی اے کو دیدیا ہے۔ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اور پینٹا گون میں دوبارہ محاذ آرائی کا دروازہ کھل سکتا ہے۔