اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خوش اخلاقی ٹریفک وارڈنز کا طرہ امتیاز ہونا چاہئیے۔سلطان اعظم تیموری

ملتان (ملک جاوید وینس سے) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کا ٹریفک وارڈنز ، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس سے خطاب ۔ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب شہری اور مہذب معاشرے کی تشکیل ہے۔خوش اخلاقی ٹریفک وارڈنز کا طرہ امتیاز ہونا چاہئیے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے ٹریفک وارڈنزاور پولیس اسٹیشن اسسٹنس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ملتان ایک نئے عزم کے ساتھ عوام کی خدمت اور راہنمائی کیلئے کوشاں ہے۔ تاکہ عوام الناس میںپولیس کا ایک اچھا خوشگوار اور دوستانہ رویہ اورتاثر ابھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ روڈ پر عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ٹریفک وارڈنزعوام کو غلطی کرنے پراور اصلاح کرنے کی وجہ سے روکتے ہیں۔ بے جابحث و تکرار کرنے اور الجھنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ ٹریفک شعور بیدار کریں۔ ٹریفک کی روانی یقینی بنائیںاور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر انفورسمنٹ کو یقینی بنائیں۔ہر وقت عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہیں ۔آپ روڈ یوزرکی اصلاح کریں اور بتائیں کہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی وجہ سے کیا نقصان ہو سکتا ہے۔ لوگوں کو بتائیں کہ سڑک پر لگے سگنل ،سپیڈ لمٹ اور ٹریفک سائن پر عمل کرنا ان کے لئے کتنا مفید ہیں۔ان سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چالان کریں اس میں بھی اصلاح کا پہلو ہونا چاہیے ۔ دفتری اوقات میں اور سکول چھٹی کے وقت ٹریفک ریگولیٹ کریں۔لوگوں کی مدد کریں، بچوں اور بوڑھوں کو سڑک پار کرائیں۔ آخر میں انہوں نے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس کو ہدایات جاری کیں کہ آپ روائتی پولیس کلچر کی تبدیلی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔بنیادی اقدار پر عمل پیرا ہوں۔ اپنے کام میں مہارت حا صل کریںتا کہ عوام کی بہترین خدمت کر سکیں۔ ہمیں آپ لوگوں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔آپ لوگوں نے روائتی پولیس کلچر کا حصہ نہیں بننا ۔ امید ہے کہ آپ لوگ ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔