اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کا ریجن کے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور محرران سے خطاب

ملتان (ملک جاوید وینس)آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری کا ریجن کے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور محرران سے خطاب۔ہماری سوچ کا مرکز عوام کی فلاح وبہبود ہونا چاہئیے، ہمیں عوام کے ساتھ کوالٹی کمیونٹی کنٹیکٹ رکھنا چاہئیے۔تفصیل مطابق ر یجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے ریجن کے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور محرران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم نے ہر لحاظ سے عوام کی مدد کرنی ہے۔ ان کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ جرائم کو روکنا ہے۔ کسی بھی مشن کی تکمیل کیلئے انہیں بنیادی اقدار پر چلنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ کا مرکز صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود ہونا چاہئیے۔ ان کی فلاح وبہبود کیلئے ہمیں دن رات کام کرنا ہے۔ ہمیں عوام کے ساتھ کوالٹی کمیونٹی کنٹیکٹ رکھنا چاہئیے۔ ہم نے عوام کو سروس دینی ہے۔ ہم لوگوں کی خدمت کیلئے ہیں۔فرنٹ ڈیسک پر ہمیں سروس اوریئنٹنڈہونا چاہئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں میں پرفیشنلزم ہونی چاہئیے۔ آپ کو اپنے کام میں مہارت حاصل ہونی چاہئیے۔ رزق حلال پر اکتفا کریں ۔ جو کنسٹیبل رزق حلال پر گزارا کرتاہے۔ میں اس کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔آخر میں انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر تعینات پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور محرران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قانون کے مساوی اطلاق پر عمل کریں ۔ غریب امیر سب کوبرابر اہمیت دیں۔ آپ لوگ اس محکمہ میں رہ کر جنت بھی کما سکتے ہیں۔ دوزخ بھی کما سکتے ہیں۔ دنیا میں عظیم عمل مدد ہے۔ اس موقع پراے ایس پی یوٹی ڈاکٹر رضا ، پرائیویٹ سیکریٹری رائو جاوید علی عاصم ، ویلفیئرآفیسر انسپکٹر سعدیہ سعید و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور محرران کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔