اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شجاع آباد کے نجی ہسپتال میں پیدا ہونے والی انوکھی بچی۔ ڈاکٹرز نے جواب دے دیا

ملتان ( ملک جاوید وینس سے)سات دن پہلے ملتان کی تحصیل شجاع آبادکے نجی ہسپتال میں پیدا ہونے والی بچی لاریب جو اس وقت لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج ہے لاریب کے والد زاہد بلوچ کے مطابق لاہور میں بچی کی سات دن دیکھ بھال کے بعد ڈاکٹرز نے یہ کہ کر جواب دے دیا ہے ۔کہ لاریب کا طبعی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں اس کا علاج ممکن نہیں اس کا علاج امریکہ اور لندن میں ممکن ہے لاریب کو وہاں لے جائیں یہ اپنی نوعیت کی قدرتی انوکھی بچی ہے جس کی دنیا نیوز کی خبر پر انٹر نیشنل میڈیا نے بھی خبر کی زینت بنایا لاریب کے والد زاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ میں ایک غریب آدمی ہوں اور لاریب کا علاج کرانا میرے بس میں نہیں۔ میری خادم اعلی شہباز شریف اور وزیر اعظم نوازشریف سے اپیل ہے کہ میری بچی کا علاج کرا کر میری دادرسی کی جائے۔