اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پانی کی تقسیم اور کمی سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، آبی ذخائر کا ڈیڈ لیول تک جانا معمول کی بات ہے:وزارت پانی وبجلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پانی وبجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم اور کمی سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ، آبی ذخائر کا ڈیڈ لیول تک جانا معمول کی بات ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پانی وبجلی نے وزریراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اعتراضات پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ گزشتہ12سال میں آبی ذخائر کئی بار ڈیڈ لیول تک جا پہنچے تھے ،ارسا کی تکنیکی کمیٹی کا اجلاس 27مارچ کو طلب کیا ہے اور ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 31مارچ کو طلب کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خریف کیلئے پانی کی دستیابی ، تقسیم اور کمی پر غور ہوگا ۔