اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شیخ رشید نے پاؤں پکڑ کر کہا تھا کہ ضیا الحق کی کابینہ میں وزیر بن جاو:جاوید ہاشمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیاہے کہ شیخ رشید نے میرے پاﺅں پکڑ کر کہا کہ ضیاالحق کی کابینہ میں وزیر بن جاﺅ ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جاوید ہاشمی اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے گرما گرمی ہو گئی ، فواد چودھری نے کہا کہ پرویز مشرف جھوٹ نہیں بولتے، نواز شریف کے ساتھی پکے جھوٹے ہیں۔ جس پر جاوید ہاشمی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر نہیں جانا چاہتے تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جمہوریت کا درس دینے والے جاوید ہاشمی ضیا کی کابینہ کے پہلے وزیر تھے۔جس پر سینئر سیاستدان نے کہا کہ شیخ رشید نے پاوں پکڑ کر کہا تھا کہ ضیا الحق کی کابینہ میں وزیر بن جا۔ جاوید ہاشمی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پاکستان لائیں۔