اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کی نسبت گرمی کی شدت میں جس طرح اضافہ ہوا اسی طرح بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا گزشتہ برس اپریل میں بجلی طلب 15 ہزار میگا واٹ تھی جو رواں برس اپریل میں 17 ہزارمیگا واٹ تک بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے مسئلے پیدا ہورہے ہیں لیکن پھر بھی ہم نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 50 فیصد کم کردیا ہے جو ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام صوبوں میں بجلی چوری ہورہی ہے اور جہاں بھی بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی رہے گی، شہروں میں لوڈشیڈنگ 3 سے 4 دیہات میں 5 گھنٹے تک ہورہی ہے جس پر قابو پانے میں 2 سے 3 ہفتے مزید درکار ہیں اور اپریل کے اختتام سے پہلے لوڈشیڈنگ کم ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بجلی چوری کرنے والے علاقوں سے ٹرانسفارمر بھی اتار لئے ہیں بجلی چوری روکنے اور ریکوری میں بہتری سے 116 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔وفاقی وزیرپانی وبجلی نے بتایا کہ آئی پی پیز 8 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہی ہے جب کہ ہماری اپنی کمپنیاں 2 ہزار 836 میگا واٹ بجلی پیدا کررہی ہیں، پن بجلی کی پیداوار 1 ہزار میگا واٹ کے لگ بھگ رہ گئی ہے، 4 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آنے سے اضافی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔