اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پسند کی شادی جائز اور شرعی ہے اگر۔۔۔۔۔۔ معروف عالم دین کے فتوے نے پوری امت مسلمہ میں ہلچل مچا دی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مذہبی اسکالر نے خواتین کی پسند کی شادی سے متعلق نیا فتویٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہیں۔ سعودی عرب کے ایک مذہبی اسکالر نے فتویٰ دیا ہے کہ خواتین اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کونسل آف سینیر اسکالرز کے رکن شیخ عبداللہ المینائی نے اپنے فتویٰ میں کہا ہے کہ 25سال سے زائد عمر کی خواتین کو اپنی مرضی سے شادی کرنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل کام شادی کے معاہدے کو دستاویزی شکل دینا ہے اوراگر وزارت انصاف اس کی اجازت دے تو اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہتی۔واضح رہے کہ شیخ عبداللہ المینائی نے گزشتہ سال ستمبر میں بھی خواتین کے حقوق سے متعلق ایک فتویٰ جاری کیا تھا۔