اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسکولوں اورسرکاری دفاترمیں چھٹی کا اعلان

گلگت (ویب ڈیسک) گزشتہ روز کی بارش برف باری میں تبدل ہوگئی۔برف باری کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو چھٹی دے دی گئی ۔ گلگت بلتستان میں موسم نے کروٹ بدل لی اور اپریل کے ماہ میں سکردو اور گانچھے کے اضلاع میں برف باری سے معاملات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے۔ برف باری کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں آج بچوں کو چھٹی دی گئی ہےاور سرکاری دفاتر بھی بند ہیں۔ بلتستان اور استور میں برف باری جبکہ گلگت میں تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے برف باری اور بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔