اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرنسی سمگلنگ کیس،عدالت نے ڈالر گرل ایان علی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں عدالت نے ڈالر گرل ایان علی کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہرصورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایان علی کو استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی ایک دن کی درخواست دی جائے۔فاضل عدالت نے ملزمہ اور اس کے وکیل کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔ کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے معاون وکیل کے پیش ہونے پر سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتایا جائے ملزمہ کب واپس آئیں گی اور ان کا بیرون ملک مصروفیات کا شیڈول کیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت 6 جون کو ایان علی کو ہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ ڈالر گرل ایان علی ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد بیرون ملک جاچکی ہے۔