اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کی وکٹ گرنے کی خبر جھوٹی نکلی، وکٹ خود بول پڑی

اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی شاہ بخاری نے اس خبر کی سختی سے تردید کردی ہے کہ وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں. من گھڑت اور بے بنیاد خبر ان کے سیاسی مخالفین اورحاسدوں کے ذہن کی عکاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ اپنے آفس حضرت کرمانوالہ شریف اوکاڑہ میں صحافیوں اور کارکنوں سے دوران ملاقات کر رہے تھے۔ صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے نظریات اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اورساتھی میرے ساتھ کھڑے ہیں۔