اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وسیم اکرم اوروقاریونس کا مصباح الحق کوخراج تحسین

کراچی (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کی دنیا میں ’’ٹو ڈبلیوز‘‘ کے نام سے مشہور شہرۂ آفاق سابق پاکستانی فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے مصباح الحق کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وسیم اکرم نے برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ مصباح الحق کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ دباؤ میں نہیں گھبراتے حالانکہ ان پر زبردست تنقید بھی ہوتی رہی، ایک زمانے میں انہیں ’’ٹک ٹک‘‘ بھی کہا گیا لیکن سچ یہ ہے کہ اگر مصباح ایسا نہ کرتے تو پاکستانی ٹیم کے رنز کیسے بنتے؟ سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے مزید کہاکہ اسٹار بیٹسمین نے2010 میں مشکلات میں گھری پاکستان ٹیم کی قیادت سنبھالی اور اسے عالمی نمبر ون کی پوزیشن پر لے آئے جو بہت بڑا کارنامہ ہے۔ دوسری جانب سابق فاسٹ بولروقاریونس نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے وقت میں پاکستانی ٹیم کاکوچ تھا، اس وقت بورڈ نے مصباح الحق کو کپتان بنانے کا درست فیصلہ کیا کیونکہ ہمیں ایک ایسے ہی سلجھے ہوئے سمجھدار کھلاڑی کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ مصباح کو بطورکھیل کا سفیر اور رول ماڈل ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ان جیسا کپتان اب پاکستان کرکٹ بورڈ کوآسانی سے نہیں ملے گا۔