اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شمالی مصر کے چرچ میں دھماکہ،21 افراد ہلاک

قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کے شمالی علاقے میں چر چ میں دھماکے کے دوران21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 50افراد زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ اس وقت کیا گیا جب مصر کے شہر تانتا میں ایک چرچ میں عبادت جاری تھی۔ مختلف ٹی وی چینلز کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 21 افراد مارے گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے اور کسی بھی جماعت نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی چرچ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔دھماکہ اس وقت کیا گیا جب عیسائیوں کی پام سنڈے کے حوالے سے عبادات جاری تھیں۔