اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی حیدرآباد موٹروے پر ٹریفک 15 گھنٹے بعد بحال

نوری آباد کے قریب گزشتہ رات سے ٹریفک جام تھی ، لوگوں نے بھوکے پیاسے سڑک پر رات گزاری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حیدر آباد موٹر وے پر 15 گھنٹے سے جام ٹریفک کو بالآخر کھول دیا گیا ۔ گزشتہ روز موٹر وے پر ایک ٹریلر الٹنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی تھی جس کے باعث لوگوں نے بھوکے پیاسے سڑک پر ہی رات گزاری لیکن ان کی مدد کیلئے کوئی نہیں آیا ، آج صبح الٹنے والے ٹریلر کو راستے سے ہٹا کر عوام کیلئے ٹریفک کو کھول دیا گیا جس کے بعد مسافر اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے ۔